اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے حکومتی اتحادیوں کا اسپیکر چیمبر میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،جس میںپیپلزپارٹی، ن لیگ، جمہوری وطن پارٹی ،بلوچستان عوامی پارٹی، ق لیگ کے رہنماوں نے شرکتکی،اتحادیوں کی اسمبلی تحلیل، نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر مشاورت، اتحادیوں کا نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا،نگران سیٹ اپ بارے اتحادیوں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا،چھوٹی اتحادی جماعتوں سے نگران وزیراعظم کیلئے دو روز میں نام طلب کر لئے،چھوٹی جماعتیں نگران وزیراعظم کیلئے ناموں کو دو روز میں حتمی شکل دیں گی، اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس رواں ہفتے دوبارہ ہو گا۔















