اہم خبریں

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان

لاہور( اے بی این نیوز    ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پیش آنے والے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی، انہوں نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں واقعہ پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیا، یہ اعلان انہوں نے اسلام آباد سے واپسی پر ائر پورٹ پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے باقاعدہ درخواست کی جائے گی ،نیز کیس کی تفتیش لاہور میں شفٹ کر دی گئی ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت تمام یونیورسٹیوں میں انسداد ہراسمنٹ سیل بنائے جائیں گے۔ خواتین بروفیسرز ان سیل کی سربراہ ہوں گی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی سطح پر بھی خصوصی انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کیا جائے گا ۔ خاتون سیکرٹری صوبائی سیل کو ہیڈ کریں گی۔محسن نقوی نے کہا کہ یہ ہماری بچیوں کا معاملہ ہے۔ اس کی جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے،3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ نے رپورٹ پیش کی،صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن منصور قادر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹری قانون،تحقیقاتی کمیٹی کے کو کنوینر سیکرٹری مائنز بابر امان بابر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں