اہم خبریں

غیر جمہوری سوچ کے فیصلوں کے باعث آج ہم رو رہے ہیں،خورشید شاہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ میں اور میری جماعت جے یو آئی ف کے ساتھ کھڑے ہیں،باجوڑ خودکش دھماکہ ایک بہت بڑا واقعہ ہے،کونسے جنات ہیں جو ہمیں نظر نہیں آ رہے؟کہاں اتنے بڑے واقعات کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے؟ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارر خیال کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ سوچتے ہیں اور سوچ کی آخری حد تک خاموشی اختیار کرنا پڑتی ہے،
ہماری قیادت اس دہشت گردی کا شکار رہی،کیا عمل کریں کہ یہ جنات ہمارے سامنے آ جائیں،کسی کو کچھ پتہ نہیں مگر سب کو سب پتہ ہے،غیر جمہوری سوچ کے فیصلوں کے باعث آج ہم رو رہے ہیں،پاکستان نے اس دلدل میں دھنس کر بہت بڑی قیمت ادا کی ہے۔

متعلقہ خبریں