اہم خبریں

پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تشکر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ بہترین سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامات پر وفاقی وزیر داخلہ ، وفاقی وصوبائی حکام اور سکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے عاشورہ کے جلوسوں کی نگرانی کے بہترین انتظامات کیے گئے،اس پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دیتا ہوں ۔

متعلقہ خبریں