اہم خبریں

سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کی ضمانت منظور

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ نےجی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس،سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا،ڈویژن بنچ جسٹس انوار الحق پنوں،جسٹس صفدر سلیم شاہد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی درخواست پر سماعت کی شہریار آفریدی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہریار آفریدی مقدمہ میں نامزد ملزم نہیں ہیں شہریار افریدی کو 40 دن مقدمہ میں ملزم نامزد کیا گیاشہریار افریدی پر اسی نوعیت کا دوسرا مقدمہ تھانہ ائی نائن اسلام آبادمیں درج ہے،جسمیں ضمانت ہو چکی ہے عدالت نے استفسار کیا کے اس وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت نے اسی مقدمہ میں گرفتار دیگر 5 ملزمان کی ضمانت بھی منظور کرلینازیہ بی بی کی ضمانت بھی منظور کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں