اہم خبریں

انتخابی فوائد کیلئے بھارت پاکستان کو استعمال نہ کرے،کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا،دفترخارجہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )بھارتی وزیر دفاع کا ایل او سی کو کراس کرنے کیلئے تیار ہونےکےبیان پر پاکستان نےبھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیز بیان بازی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی رہنماوں نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیئے،بھارت کو اشتعال انگیز بیانات ک سلسلےے کو روکنا ہوگا،پاکستان کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان ہر قیمت پر اپنے دفاع کو یقینی بنائے گا،انتخابی فوائد کیلئے بھارتی سرکار پاکستان کو استعمال نہ کرے،بھارت کسی صورت مقبوضہ کشمیر کی حقیقیت کو جھٹلا نہیں سکتا،مقبوضہ کشمیربین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،بھارت اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق دے۔

متعلقہ خبریں