اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی سفیر نواب بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، اسلام اباد میں تحریک دفعہ حرمین شریفین کے زیر اہتمام پاک سعودی تعلقات کانفرنس منعقد ہوئی، اس موقع پرسعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق سگے بھائیوں سے بھی زیادہ ہے، انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا میں ایک مثال ہے، المالکی نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو سعودی عرب میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنے دینا چاہتے ہیں، ان کاکہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک دوسرے کے دلوں میں بستے ہیں۔















