اہم خبریں

فیصل مسجد کے باہر قلفی کیوں بیچی۔۔۔۔۔۔ غریب ریڑھی بان کی آج بھی رہائی ممکن نہ ہو سکی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )فیصل مسجد کے باہر قلفی بیچنے والے شہری کی رہائی آج بھی ممکننہ ہو سکی ،شہری فرمان اللہ کو آج رات بھی اڈیالہ جیل میں گزارنا پڑے گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں مچلکے جمع کرانے کا عمل مکملنہ ہو سکا ،مچلکوں پر حتمی دستخط عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے نہہو سکے ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے آج صبح ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا ،عدالت نے پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی ،سی ڈی اے اسپیشل مجسٹریٹ نے گیارہ جولائی کو شہری کو تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی ،ہائی کورٹ نے آج اسپیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے ،شہری پر سی ڈی اے کی جانب سے بھتہ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں