اہم خبریں

پولیو کا حملہ،ماحولیاتی نمونے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز )ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، اس بات کی ترجمان وزارت صحت نے تصدیق کر دی، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات جاری ہیں والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے ہر پولیو مہم میں پولیو کے قطرے ضرور لایں ،بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچانا ھے،وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پولیو وائرس سے منسلک ہے،وائرس سرحدوں کی پابند نہیں، بچوں کو بیمار کرتے ہیں، پاکستان پولیو پروگرام افغانستان میں پولیو پروگرام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے،ملک کے 61 اضلاع میں یکم اگست سے پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، 77 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں