اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر حکومت اتحادیوں کو منانے میں کامیاب ہو گئی، ذرائع حکومت نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 بل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کر لیا، نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہوں گے، نگراں حکومت سے متعلق شق 230میں ترمیم کردی گئی، نگراں حکومت کو دو فریقی اور سہ فریقی معاہدوں کااختیار ہو گا، نگران حکومت کوئی نیا معاہدہ نہیں کرسکے گی، نگران حکومت پہلے سے جاری پروگرام اور منصوبوں سے متعلق اختیار استعمال کر سکے گی۔















