تیونس سٹی (نیوزڈیسک)تیونس کے ساحلی علاقے میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 1 شخص ہلاک اور 10 تارکینِ وطن لاپتہ ہو گئے جبکہ کوسٹ گتارڈز نے 11افرادکو بچا لیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوا رکو ایک بیان میں تیونسی حکام نے کہاکہ کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 1 شخص ہلاک اور 10 تارکینِ وطن لاپتہ ہو گئے ۔تیونسی حکام کا یہ بھی کہنا تھاکہ کوسٹ گارڈز نے کشتی پر سوار 11 افراد کو بچا لیا ہے۔















