اہم خبریں

قرآن مجید کی بے حرمتی اشتعال انگیز عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،عظمیٰ گل

اسلام آباد( اے بی این نیوز      )قرآن مجید کی بے حرمتی اشتعال انگیز عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ہم مسلمان سب مذاہب کا احترام کرتے ہیں غیر مسلم بھی ہماری مقدسات کا احترام کریں ،یورپی ممالک اظہار رائے کی آزادی کا مطلب توہین رسالت اور قرآن مجید کی بے حرمتی کو سمجھتے ہیں یہ کسی صورت آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ یہ بدترین دہشتگردی ہے،ایسے مذموم حرکتوں سے دو ارب سے زائد مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے ، ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوںں نے کہا کہایک کروڑ آبادی کا ملک سویڈن مسلسل توہین قرآن کر رہا ہے جبکہ 57 اسلامی ممالک سوائے احتجاج کے کچھ نہیں کر رہے ،تمام اسلامی ممالک صرف سویڈش پراڈکٹس کا بائیکاٹ کر دیں تو ان کی ہوش ٹھکانے آ جائے گی. مسلم ممالک کے سربراہان سویڈن کا معاشی بائیکاٹ کریں اور عالمی عدالت میں سویڈن کے خلاف مقدمہ دائر کریں ،یورپ توہین قرآن اور مسلمانوں کیساتھ نفرت سے باز آجائے کیونکہ نفرت نفرت کو جنم دیتی ہے،یورپ کی اسلام کے خلاف نفرت اور انتہا پسندی کی بھرپور مذمت کرتے ہیںمسلم ممالک یورپی انتہاپسندی کے خلاف سخت اور دو ٹوک موقف اختیار کریں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا گیا،احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز ، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،ننھے بچے بھی قرآن مجید اُٹھائے ہوئے احتجاج میں شریک ہو ئے،احتجاج میں مردوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں