اہم خبریں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گندھارا سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گندھارا سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے
اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 11 جولائی تا 13 جولائی کے دوران یہاں منعقد ہونے والے تین روزہ گندھارا سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔”ثقافتی سفارتکاری۔ پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثہ کی بحالی” کے عنوان سے سمپوزیم کا انعقاد وزیر اعظم کے بین المذاہب ہم آہنگی کے وڑن کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے ورثے کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہے۔اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق گندھارا ٹورازم پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی اور وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سینیٹر طلحہ محمود بھی اس کے مختلف سیشنز سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ مختلف غیر ملکی اور مقامی معززین بھی تین روزہ سپموزیم کے دوران اہم خطاب کریں گے۔ سمپوزیم میں شریک مقامی اور غیر ملکی وفود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔سمپوزیم کا اہتمام گندھارا ٹورازم پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس، وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)، قومی ورثہ اور ثقافت ڈویڑن اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔کانفرنس کا مقصد پاکستان میں بدھ مت کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینا اور محفوظ کرنا ہے۔ثقافتی سفارت کاری کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے، کانفرنس کا مزید مقصد بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانا، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور ثقافتی تبادلے کو بڑھانا ہے۔کانفرنس میں تقاریر اور پینل مباحثوں کے ساتھ ساتھ بدھ مت کمیونٹی کے لیے مذہبی اہمیت کے مقامات کے دورے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورکنگ، تعاون اور خیالات کے تبادلوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔ سمپوزیم میں ملائیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، نیپال، جنوبی کوریا اور سری لنکا سے متعدد بدھ بھکشو شرکت کریں گے۔ سمپوزیم کے مختلف سیشنز میں مختلف غیر ملکی پینلسٹ شرکت کریں گے جن میں پروفیسر روتھ ینگ پروفیسر آف آرکیالوجی، یونیورسٹی آف لیسٹر،برطانیہ، کوریا کلچرل فاو¿نڈیشن کے رکن یی یون جنگ اور شیہانتھا پشپا کمارا دیر من شامل ہیں۔ سری لنکا کے بدھاسنا مذہبی اور ثقافتی امور کے پروفیسر ڑیانگ ڈیباو¿، اسکول آف انٹرنیشنل جرنلزم اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، چین کے پروفیسر ڈاکٹر ہردیا رتنا سابق وائس چانسلر، لومبینی بدھسٹ یونیورسٹی، نیپال، کم یو تائی دیر ملٹی کلچر میوزیم سیول ، جنوبی کوریا سمیت دیگر بین الاقوامی ماہرین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں