لندن( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے حمایتی کو پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار دیدیا گیا،51 سالہ عامر وسیم چودھری نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے 18 مئی کو پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچایا تھا،مشرقی لندن کے رہائشی عامر وسیم چودھری پر پاکستان ہائی کمیشن پر “کریمنل ڈیمج” کی فرد جرم عائد کی گئی تھی برطانوی کراؤن پراسیکیشوشن سروس نے میٹرو پولیٹن پولیس کے فائنل دینے پر عامر وسیم چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا18 مئی کی رات عامر وسیم چودھری پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے حقیقی آزادی کے نعرے لگائے اور پھر بلڈنگ میں داخل ہونے کی کوشش کی ،ہائی کمیشن میں داخل ہونے سے قبل نازیبا الفاز استعمال کیے ، بلڈنگ میں موجود سفارتی عملے سے بھی بدتمیزی کی عامر وسیم چودھری احتجاج کرتے ہوئے حقیقی آزادی کے علاوہ پاکستانی حکومت اور مختلف اداروں کے خلاف نعرے بھی لگا رہا تھاویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں ابتدا میں جرم سے انکار کرنے والے عامر وسیم نے شواہد دیکھنے کے بعد جرم تسلیم کرلیا عدالت نے عامر وسیم چودھری کو پاکستان ہائی کمیشن کو پہنچائے گئے نقصان کا ازالہ کرنے کا حکم دے دیا عدالت میں عامر وسیم چودھری کے خلاف شواہد پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس نے عمارت کی ایک کھڑکی توڑ دی تھی ہائی کیمشن پر حملے کے وقت عمارت میں عملے کے دو ارکان بھی موجود تھےپاکستان ہائی کمیشن نے حملے سے متعلق پولیس کے علاوہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈولپمنٹ آفس کو بھی مطلع کیا واقعہ کے بعد پاکستائی سفارتی حکام نے فارن آفس سے ہائی کمیشن اور اس کے مشنز کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔















