تھرپارکر(اے بی این نیوز)سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 5 بچے انتقال کر گئے ،بچوں کی اموات گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئی ہے ،مرنے والے بچوں کی عمریں ایک ماہ،سال سے نومولود تک ہیں ،محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے،رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 33 اور رواں سال 454 ہو گئے ہے۔















