لاہور (اے بی این نیوز)پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن وامان کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا، شرپسندوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری کی زیرصدارت4گھنٹے طویل اجلاس، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ، پنجاب بھر میں سرچ اینڈ سویپ اور کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ ، صوبے بھر میں 280 ہاٹ سپاٹ کی کڑی نگرانی کی جائے گی،نومئی کے واقعات میں ملوث رہاہونیوالے ملزمان کی ضمانتیں بھی منسوخ کرانے کافیصلہ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 171 شرپسندوں کی شناخت جلد مکمل کرنے کا حکم،سیاست کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے،محسن نقوی کا عزم،اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔















