اہم خبریں

پاکستان ترک دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور، 7ویں اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان اور ترکی دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 5 جولائی 2023 کو انقرہ میں منعقد ہوا،پاکستان کے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اور ترکی کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے اپنے اطراف کی قیادت کی، دونوں فریقوں نے سیاسی تعلقات، تجارت، روابط، دفاع،تعاون کی پوری رینج کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا، تعلیم، ثقافت اور عوام سے عوام کے رابطوں کا احاطہ کرنے والے دوطرفہ تعاون کی پوری رینج کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا،اعلی سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، دونوں فریقین نے اسلام آباد میں اس کے 7ویں اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا،دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک اکنامک فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص آئی ٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی،کو مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا، صحت، تعلیم، زراعت، جہاز رانی اور سمندری شعبوں میں تعاون کی موجودہ صلاحیت پر زور دیتے ہوئے ان شعبوں میں تعاون کو مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا، فریقین نے دفاعی میدان میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کو سراہا، موجودہ میکانزم کو بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے ذریعے اس تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عہد کیا،مشاورت کے دوران، علاقائی اور عالمی مسائل پر جامع طور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اقوام متحدہ، او آئی سی، ای سی او اور ڈی 8 سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے کی خواہش کا اظہارکیاگیا، تاریخی دوطرفہ تعلقات کو نسل در نسل اعتماد کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے منفرد برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا، اقتصادی طور پر فائدہ مند کثیر جہتی تعاون میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات کا جامع جائزہ لینے اور پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کا ایک اہم طریقہ کار ہے۔

متعلقہ خبریں