اہم خبریں

سٹاف لیول معاہدہ ہونے کےبعد بھی آئی ایم ایف کے اعتراضات جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سٹاف لیول معاہدہ ہونے کےبعد بھی آئی ایم ایف کے اعتراضات جاری ہیں،آئی ایم ایف نے سپلیمنٹری گرانٹس پراعتراض اٹھادیا،پارلمینٹ سپلیمنٹری گرانٹس منظورنہ کیا کرے، آئی ایم ایف کا مطالبہ،آئی ایم ایف موجودہ 3 ارب ڈالرقرض پروگرام کا ستمبراوردسمبرمیں جائزہ لے گا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کوپلان سے آگاہ کردیا،آئی ایم ایف نے کہا کہ خساروں سے بچنے کیلئے پاکستان کو ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی،پاکستان کی معیشت میں ٹیکس کا حصہ بہت کم صرف 10 فیصد ہے، معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 13 فیصد تک لانا چاہیے،پاکستان کوٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے،نئے مالی سال میں درآمدات کھولنے سے ٹیکس آمدن بڑھ سکتی ہے،پاکستان کوقرضوں کے ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت نہیں ہے، امید ہےاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پرموجودہ، نگران اورنئی منتخب حکومت کوتسلسل سےعملدرآمد کرے ۔

متعلقہ خبریں