اسلام آباد ( اے بی این نیوز )توانائی شعبے کا گردشی قرض کم ہونا شروع ہو گئے،وزیر توانائی نے اعدادوشمار جاری کر دئیے،مالی سال 2022,23 کے دوران گردشی قرضوں میں صرف 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا،مالی سال 2022,23 کے دوران گردشی قرض تخمینے سے 65ارب روپے کم ہے،مالی سال 2022,23 کیلئے گردشی قرض میں اضافے کا تخمینہ2 ہزار 375 ارب روپے تھا،31 مارچ2022 تک پی ٹی آئی حکومت میں گردشی قرض 2ہزار467 ارب روپے تھا،خرم دستگیر خان وزیر توانائی نے اعدا و شمار پیش کرتے ہو ئے بتایا کہ 30 جون 2022 تک پی ڈی ایم کے دور حکومت میں گردشی قرض کم ہو کر2ہزار 253 ارب روپے تھا،30 جون 2023 تک پی ڈی ایم دور حکومت میں گردشی قرض2ہزار 310ارب روپے رہا۔















