اہم خبریں

ریڈ زون میں فائرنگ کرنے پر عہدے سے برطرف ایڈیشنل سیشن جج عہدے پر بحال

اسلام آباد (  اے بی این نیوز )ریڈ زون میں فائرنگ کرنے پر عہدے سے برطرف ایڈیشنل سیشن جج کوعہدے پر بحال کر دیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو ہائیکورٹ کے جوڈیشل ٹربیونل نے بحال کیاایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عہدے پر بحالی کی اپیل منظور کر لی گئی،جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایاجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ میں شامل تھے ،ایڈیشنل سیشن جج نے ریڈ زون میں سابق ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر پر فائرنگ کی تھی ،ریڈ زون میں فائرنگ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا

متعلقہ خبریں