اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سویڈن واقعہ پر دنیا اور عالم اسلام کا ردعمل سامنے آیا ہے،دنیا اس عمل انفرادی فعل قرار دیتی ہے،عید کے روز اس واقعہ کی اجازت وہاں کی عدالت نے اسکی اجازت دی،پولیس کی موجودگی میں یہ حرکت کرائی گئی،میں نے کابینہ میں وزیر اعظم کے موقف کو سنا ،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں اس حوالے سے بات ہورہی ہے ،میں حکومت کا حصہ ہوں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر بات کرنا ضروری ہے ،پچہتر سال مکمل ہونے کے باوجود آج یہ بحث کیوں جاری ہے کہ پاکستان اسلامی ریاست ہے یا سیکولر سٹیٹ ہے ،سویڈن میں ملعون شخص نے جو کیا اب اس کو فیصلہ کن مرحلے پر لے جانا ہے ،اگر پرچم کو جلانا جرم ہے تو بے حرمتی کو سب سے بڑا جرم قرار دینا چاہیے۔















