اہم خبریں

قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے 2 سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑنے کیخلاف بل منظور کر لیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے 2 سے زائد نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کیخلاف بل کی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 2 سے زائد نشستوں پر براہ راست انتخابات کی ممانعت کا بل مولانا عبدالکبر چترالی نے جمع کرایا۔بل کے مطابق امیدوار 2 سے زائد نشستوں پر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے، مولانا عبدالکبر چترالی نے کہا کہ ایک امیدوار کے متعدد نشستوں پر انتخاب لڑنے سے قومی وسائل ضائع ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں