اسلام آباد (نیورزڈیسک) سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کا کیس ، فواد چودھری پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سرکاری افسران کو اکسانےکےکیس کی سماعت ہوئی ۔ فواد چوہدری عدالت میں پیش نہ ہوئے ان کی حاضری سے استثنیٰ منظورکرلی گئی ۔عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف کیس میں فرد جرم عائدکرنےکی نئی تاریخ 7 جولائی مقرر کردی۔















