لاہور(نیوزڈیسک) اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ،3 ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے پنجاب کے علاقے اوکاڑہ کے قصبہ کوٹ باری کے قریب پولیس مقابلہ ہواجس میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے اس حوالے سےپولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے، پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کی ،فائرنگ کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ۔















