اسلام آباد (اے بی این نیوز )شیخ رشید احمد نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اکی ٹویٹ میں کہا کہ پوری قوم جناح ہاؤس پرحملے کی مذمت کرتی ہے ،انصاف نہ ہوا تو یہ حکومت کے گلے پڑے گا،،گھروںپر چھاپے مارنے والے خواتین کی تذلیل نہ کریں، مائیں بہنیں ،بیٹیاں سب کی سانجی ہوتی ہیں،جو دباؤمیں بکے گا وہ کوڑا دان میں جائے گا،،چڑھتے سورج کے پجاری اور چلے ہوئے کارتوس عوام میں قابل نفرت ہیں۔















