اہم خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،3 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،3 نکاتی ایجنڈا جاری۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا ،اس میں تین نکاتی ایجنڈہ زیر بحث ہوگا، اجلاس میں موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائیگی۔وفاقی کابینہ گزشتہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

متعلقہ خبریں