کوئٹہ(نیوز ڈیسک) نامعلوم افراد کا سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پر حملہ،3 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب ہوا ۔نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ۔اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ بھائی نصیرخان کاکڑ گھر جا رہے تھے راستے میں گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کی وجہ 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔















