اہم خبریں

پارلیمنٹ ہاؤس کا ایسا نام رکھا جائے جو قومی اتحاد کی علامت ہو، چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کیلئے خط لکھ دیا ، جو ہماری قومی اقدار کے قریب تر ہو ایسا نام رکھنے کی تجویز دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس نام تبدیل کیا جائے اس کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی ایسا نام رکھا جائے جس کا ہمارے ثقافتی ورثے ،قومی اقدار سے گہرا تعلق ہو اور قوم کے اتحاد کی علامت ہو۔ اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے سینیٹ سے عرفاق صدیقی، شبلی فراز ،تاج حیدر اور منظور احمد کا نام بھی تجویز کردیا۔

متعلقہ خبریں