اہم خبریں

صدر مذاکرات کا بھاشن دینے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی مذاکرات کا بھاشن دینے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ صدر عارف علوی بتائیں کہ وہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں یا نہیں؟ صدر صاحب واضح کریں پاکستان کے وفادار ہیں یاعمران خان کے ؟ ترجمان نے سوال کیا کہ عارف علوی پاکستان کے صدر ہیں یا زمان پارک کے ٹائیگر؟ صدر علوی کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ واقعی کمانڈر انچیف ہیں۔انہوں نے کہاکہ عارف علوی صدارت سے مستعفی ہو کر ایوان صدر خالی کریں۔

متعلقہ خبریں