پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ہوٹل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایاکہ دھماکا موٹرسائیکل میں ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل کی مرمت کے دوران ہوا۔دھماکا موٹرسائیکل مکینک کی دکان کے باہر ہوا۔ دھماکے میں میگنٹ ہائی ایکسپلوسیو بم کا استعمال ہوا ہے۔ دھماکے میں موٹرسائیکل کا مالک بھی زخمی ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل میں 200 گرام مقناطیسی آئی ای ڈی نصب تھی، مکینک کے شاگرد نے موٹر سائیکل اسٹینڈ کو ہتھوڑا مارا تو دھماکا ہوگیا، دھماکے میں مکینک کا شاگردجاں بحق ہوا، ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔پولیس کے مطابق اس قسم کے بم ذاتی دشمنی کے تنازعات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔















