اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کو پولیس لائن گیسٹ ہاوس میں منتقل کردیا گیا، اس مو قع پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا،سکیورٹی کے لئے تازہ دم دستے بھی منگوا لیئے گئے ، رینجرز اور ایف سی کینفری بھی تعیننات کر دی گئی ہے ریزرو فورس کو بھی طلب کر کیا گیا، پولیس لائن کے ایک کلو میٹر ایریا کو مضبوط قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی کارکنان کی آمد کے خدشے کے باعث قیدی وین بھی پہنچا دی گئی ہیں کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے انسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں ، بکتر بند گاڑیاں بھی پولیس لائن کے قریب پہچا دی گئی ہیں۔















