اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم دیا ہے کہ عمران خان گھر نہیں جا سکیں گے وہ پولیس کی کسٹڈی میں ہی رہیں گے، پولیس ان کی حفاظت پر معمور ہو گی اور زیادہ سے زیادہ آٹھ،دس لوگوں سے ملاقات کر سکیں گے، عدالت نے عمران خان کو پولیس گیسٹ ہاوس میں رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ آپ عدالت کی کسٹڈی میں رہیں گے اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مجگے بنی گالہ جانے کی اجازت دی جائے لیکن اس استدعا کو مترد کر دیا گیا۔















