اسلام آباد (اے بی این نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کارکن پرامن رہیں ملک کو نقصان نہ پہنچائیں،ملک میں صرف الیکشن چاہتے ہیں،میں نے نیب نوتس کا جواب دیا ہے،مجھے ایسے پکڑا گیا کیسے میں دہشت گرد ہوں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں معذرت چاہتا ہوں جو کچھ ملک میں ہوا، عدالت میں لوگ انصاف کے لئے آتے ہیں، مجھے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اغوا کیا گیا،سر پر ڈندے مارے گئے، میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی، جو سلوک میرے ساتھ کیا گیا ایسا تو کسی کریمنل کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا، میں نے عوام کو ستائیس سال سے پر امن رہنے کو پیغام دیا ہے، میں تو گرفتار تھا مظاہرون کا ذمہ دار کیسے ہو گیا، جو عدالت کہے گی ہر کیس میں پیش ہونگا،اب تک مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا معلوم ہو تا تو کارکنوں کو روکتا، انتشار وہ چاہتے پہیں جو الیکشن نہیں چاہتے، گرفتار کرنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔















