پشاور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنان کی جانب سے پشاور میں دو روز کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث 659 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام نے بتایاکہ مشتعل مظاہروں کے دوران 13 سرکاری عمارتوں سمیت 15 املاک کو جلایا گیا، 12 سرکاری گاڑیوں سمیت 17 گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔حکام کا کہناتھا کہ مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان اور نادرامیگا سینٹرسمیت کئی عمارتوں سے سامان چوری کیا۔حکام کے مطابق گزشتہ دو روز میں مشتعل مظاہروں کے دوران 58 پولیس اہلکاروں سمیت 300 سے زیادہ افراد زخمی جبکہ 7 مظاہرین جاں بحق ہوئے۔















