اہم خبریں

وزیر اعظم شہبازشریف کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیر اعظم شہبازشریف کا قوم سے خطاب کا فیصلہ،یہ خطاب آج رات یا کل متوقع ہے،وزیر اعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اہم فصیلوں کا اعلان بھی کرینگے،وزیر اعظم کے خطاب کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی نے ھنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کردیں،وزیر اعظم قوم کو اہم فصیلوں کےحوالے سے اعتماد میں لیں گے،وزیر اعظم قوم سے خطاب کے دوران ملک بھر میں ہونے والی تباہی، گھیراو جلاو اور فوجی و سول املاک کو جلانے اور اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کڑی سزاؤں سمیت اہم فصیلے کا بھی اعلان کرینگے ،وزیر اعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشاورت کے ساتھ طے کیے جانے والے فیصلوں اور ان پر عمل درآمد کے میکنزم کا بھی اعلان کرینگے۔

متعلقہ خبریں