اہم خبریں

ایم ٹیگ نہ ہونے پر اضافی ٹول ٹیکس،صارفین کے لیے اہم خبر

ایم ٹیگ نہ ہونے پر اضافی ٹول ٹیکس،صارفین کے لیے اہم خبر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ٹیگ نہ ہونے پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے جواب پڑھنے کے لیے مہلت مانگ لی۔ سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایم ٹیگ نہ رکھنے والی یا ایم ٹیگ اکاؤنٹ میں کم بیلنس والی گاڑیوں سے پچاس فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کے سابقہ ​​حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ان تمام گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹیکس وصول کرتی ہے جنہوں نے خود کو ایم ٹیگ کے ساتھ رجسٹر نہیں کرایا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول مہنگا،ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

متعلقہ خبریں