اہم خبریں

عالمی منڈی سے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی سے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی توقع پیدا ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 4.2 فیصد کمی کے بعد 84 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت 5 فیصد کمی کے ساتھ 80 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد امریکی خام تیل 78.97 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل 82.92 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوتا رہا۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کے مربن آئل کی قیمت بھی کم ہو کر 80.08 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

ماہرین کے مطابق ایران سے متعلق سفارتی پیش رفت اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی نرخوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے، تاہم قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:شدید زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

متعلقہ خبریں