راولپنڈی (اے بی این نیوز) ضلعی انتظامیہ نے 4 اگست کو راولپنڈی میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چہلم کے موقع پر راولپنڈی میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاکہ سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق چہلم کے مرکزی جلوس کے راستوں اور اطراف کے علاقوں میں بازار بھی بند رہیں گے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چہلم کے جلوسوں کے دوران جاری کردہ ٹریفک پلان اور انتظامی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں:گندم ناپید، آٹا مزید مہنگا، عوام کی پہنچ سے دور















