اہم خبریں

آج سونے کی تازہ ترین قیمتیں،خریداروں کے لیے بڑی خبر

آج سونے کی تازہ ترین قیمتیں،خریداروں کے لیے بڑی خبر

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ فی تولہ چاندی 54 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6291 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 4060 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سرمایہ کاروں اور خریداروں کی نظریں اب آئندہ عالمی معاشی صورتحال اور مقامی مارکیٹ کے رجحانات پر مرکوز ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، نئے اسپیل کا الرٹ جاری

متعلقہ خبریں