اہم خبریں

عمران خان کو نیب آفس پہنچا دیا گیا ،نیب آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )عمران خان کو نیب آفس پہنچا دیا گیا ،نیب آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ایف سی کے جوان بھی نیب آفس کے باہر تعینات ،میلوڈی اور آبپارہ دونوں اطراف سے ٹریفک کو بند کر دیا گیا ہےہائیکورٹ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئیسیکورٹی خدشات کے پیش نظر میڈیکل بورڈ کو نیب آفس طلب کیا گیا ہے،میڈیکل بورڈ میں شعبہ میڈیسن، ہڈی و جوڑ، امراض قلب کے ماہرین میڈیکل بورڈ میں شامل، میڈیکل بورڈ پولی کلینک کے سات ڈاکٹرز پر مشتمل ہے، شعبہ ریڈیالوجی کی ڈاکٹر سات رکنی میڈیکل بورڈ میں شامل، سی سی ایم او پولی کلینک ڈاکٹر امتیاز احمد میڈیکل بورڈ کے رکن مقرر، شعبہ جنرل سرجری، پیتھالوجی کے ڈاکٹرز میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں، میڈیکل بورڈ ممبران کو الرٹ رہنے کی ہدایت عمران خان کی گرفتاری، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئیاینٹی تیررسٹ اسکوارڈ اور رینجرز کی نفری بڑھا دی گئیرینجرز اور اے ٹی ایس کے تازہ دم دستوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر کنٹرول سنبھال لیا۔

متعلقہ خبریں