اہم خبریں

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں پاکستان کو بڑا ہدف دے دیا

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں پاکستان کو بڑا ہدف دے دیا

پورٹ آف اسپین (اے بی این نیوز) پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد قومی ٹیم کو میچ میں مضبوط جواب دینے کا موقع مل گیا۔

پورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 344 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان روسٹن چیز 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ جسٹن گریوز نے 73 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ مستحکم کیا۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے، جس کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے لیے کامیابی انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:مہنگائی کا بڑا وار، گندم کی قیمت بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی

متعلقہ خبریں