اسلام آباد (اے بی این نیوز )فوج اُس کی نہیں ہوتی جو فوج کے شہیدوں کے خلاف غلیظ مہم چلاتا ہے,, وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل,,کہتی ہیں ہو سکتا ہے نہیں یقیناً عوام تمہارے جھوٹ سازش اور تماشے جان چکی ہے،، جو تمہارے خلاف کیس ہیں آ پ اُن سب میں مجرم ہو،، ایف آئی آر پنجاب کی تمہاری اپنی حکومت نے نہیں کاٹی، تحقیقات تمہارے اپنے پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ نے نہیں کیں قاتلانہ حملے کے الزام نہیں ثبوت عدالت لے کر جاؤ۔















