اہم خبریں

عمران خان کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ، اس پر بھرپور ردعمل دیں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری لندن پلان کا منصوبہ ہے، اس پر بھرپور ردعمل دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بھونڈے انداز میں گرفتار کیا گیا، سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد روانگی سے قبل کہا تھا وارنٹ دکھائیں، گرفتاری دے دوں گا، لیکن ایسا تو نہیں کیا گیا،عمران خان عدالت میں بائیو میٹرک کرارہے تھے، عمران خان پر عدالت میں حملہ ہوا ، عدالت کے شیشے توڑے گئے اور عمران خان کے گارڈز پر حملہ کیا گیا، اس تشدد کا کوئی جواز نہیں بنتا، عمران خان کی گرفتاری لندن پلان کا منصوبہ ہے، ان کی گرفتاری بے چینی کا باعث بنے گی ، ہم اس پر بھرپور ردعمل دیں گے یہ گرفتاری قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احاطہ عدالت میں غنڈہ گردی کا کوئی جواز نہیں بنتا ،سابق وزیراعظم کو فوری عدالت میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ خبریں