اہم خبریں

وفاقی وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو پیش آنیوالا واقعہ حادثہ قرار

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور مرحوم کی گاڑی کو پیش آئے واقعے کی رپورٹ حکام کو پیش کر دی ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹریفک نقشے اور سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دیدیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مفتی عبدالشکور کی گاڑی سے ٹکرانیوالی گاڑی کی رفتار 110 کلومیٹر تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس رپورٹ کے مطابق 15 اپریل 8 بج کر 25 منٹ پر مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ڈبل کیبن گاڑی نے ہٹ کیا، گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کو بر وقت روک نہ سکا۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلی سیٹوں پر بیٹھے ظاہر محمد شاہ اور رضوان زیرِ علاج ہیں، گاڑی راؤ گل خان چلا رہا تھا جبکہ ارشد خان فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا۔پولیس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی میں سوار غلام شبیر اور ارشد خان کو تھانے میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں