اہم خبریں

آزادکشمیر الیکشن ،ایل اے 27 اور28 کے 54 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا آغاز

مظفرآباد(اے بی این نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ 2 اگست کو خراب موسم کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی، مسلم لیگ (ن) مجموعی طور پر 23 نشستوں پر کامیاب، جبکہ پیپلزپارٹی کو 9 سیٹوں پر کامیابی ملی۔

مظفرآباد ڈویژن میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 2 اگست کو منعقد ہوئے تھے، تاہم راستوں کی بندش کے باعث یہاں پولنگ میٹریل اور عملہ نہیں پہنچ سکا تھا جس کے باعث حلقہ ایک میں الیکشن ملتوی کردیے گئے تھے، جبکہ حلقہ 2 کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر بھی پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کا تیسرا مرحلہ پونچھ میں 10 اگست کو شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: جعلی سگریٹ، بارکوڈ اور ٹیکس اسٹمپس والی مصنوعات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

متعلقہ خبریں