اہم خبریں

پاکستان کی شاندار فتح،سنسنی خیز مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

پاکستان کی شاندار فتح،سنسنی خیز مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

پورٹ آف اسپین (اے بی این نیوز) دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 75 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق 24 رنز ناٹ آؤٹ رہے، کپتان بابر اعظم نے آخری 2 گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگائے۔

ہدف کے تعاقب میں قومی اوپنر امام الحق نے 9 اور اذان اویس نے 18 رنز بنائے۔ پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی 2 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

ساجد خان کا جادو سر چڑھ کر بول گیا، میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کا وائٹ واش کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز پاکستان کو اپنی ہی سرزمین پر 26 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے لیے پرعزم تھا۔

پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 344 رنز کے جواب میں پاکستان نے 387 رنز بنائے۔ 43 رنز کے خسارے سے دوچار ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 117 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 88 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور علی عثمان نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 20 اگست 2021 کو ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا، 2021 میں بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔
مزید پڑھیں‌:صارفین ہوشیار، بجلی کے ہر یونٹ پر سیلز ٹیکس نافذ

متعلقہ خبریں