اہم خبریں

حکومتی معاملات پر بڑی ہلچل ،اہم قانون سازی پر تبادلہ خیال

حکومتی معاملات پر بڑی ہلچل ،اہم قانون سازی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت کی تین اہم شخصیات کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ قومی اسمبلی اجلاس، مجوزہ قانون سازی اور ججز کی تقرری سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر دفاع اور پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کی، جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طارق فضل چوہدری بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران پیش کی جانے والی مجوزہ قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قانون سازی کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ججز کی تقرری سے متعلق سفارشات پر تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی صورتحال بھی زیر بحث آئی، جبکہ اس معاملے سے متعلق آئندہ لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی قیادت نے پارلیمانی امور اور اہم آئینی و قانونی معاملات پر باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں‌:انتخابی قوانین میں بڑی تبدیلی، الیکشن کمیشن کا اہم اقدام

متعلقہ خبریں