اہم خبریں

نادرا دفاتر میں کیاسک مشین استعمال کرنے کا مکمل طریقہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لئے اسلام آباد کے بلو ایریا آفس سمیت مختلف مقامات پر جدید خودکار کیاسک مشین متعارف کروا دی۔

نادرا کے مطابق کیاسک مشین کی مدد سے شہری اب بغیر کسی لمبی قطار میں لگے یا ٹوکن لیے خود اپنے شناختی کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کی دوبارہ طباعت کیلیے خودکار طریقے سے درخواست دے سکتے ہیں۔

کیاسک مشین کے استعمال کا مکمل طریقہ کار:

مشین کے قریب آنے کے بعد اسکرین پر اپنی پسندیدہ زبان (اردو یا انگریزی) کا انتخاب کریں
اسکرین پر دی گئی جگہ پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں
لاگ ان ہوتے ہی سسٹم فنگر پرنٹ کی اسکرین پر لے جائے گا. اپنے فنگر پرنٹس اسکین کریں تاکہ سسٹم تصدیق کر سکے کہ آپ اپنے ہی کارڈ کیلیے درخواست دے رہے ہیں
اس کے بعد اسکرین پر اپنا موبائل نمبر درج کریں
اگر آپ کا پاک آئی ڈی لاگ ان بنا ہوا ہے تو ای میل خود بخود آ جائے گی بصورت دیگر آپ اپنی ای میل درج کر سکتے ہیں
کیٹیگری کا انتخاب
کیٹیگری کی قسم کا انتخاب کریں، اس مرحلے پر آپ کو دو اہم آپشنز ملیں گی:

ایسا کارڈ جس کی مدت ختم ہو چکی ہو یا ختم ہونے کے قریب (تین سے چار ماہ باقی) ہو
ایسا کارڈ جو گم ہو چکا ہو (اس آپشن میں کارڈ کی ترسیل کیلیے مطلوبہ پتا منتخب کرنا ہوتا ہے)۔
مشین میں موجود کیمرے کے ذریعے خودکار طریقے سے اپنی تصویر کیپچر کریں اور قابل قبول تصویر آنے پر Accept پر کلک کریں
مشین کے ساتھ منسلک ڈیجیٹل پین کی مدد سے اسکرین پر اپنے دستخط کریں اور تسلیم ہونے پر محفوظ کر لیں
معلومات کا جائزہ اور فیس کی ادائیگی:
اسکرین پر آپ کی فراہم کردہ تمام معلومات کا جائزہ پیش کیا جائے گا
اسکرین پر ایک کیو آر کوڈ نمودار ہوگا جس کی اپنے موبائل سے تصویر بنا لیں کیونکہ اس کے ذریعے آپ اپنی فیس کی ادائیگی مکمل کر سکتے ہیں
کیاسک نادرا کے درج ذیل مراکز پر دستیاب:
اسلام آباد: نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا، نادرا رجسٹریشن سنٹر بھارہ کہو
راولپنڈی: نادرا میگا سنٹر مری روڈ، نادرا سنٹر سی ایس ڈی ، نادرا سنٹر واہ کینٹ
لاہور: نادرا میگا سنٹر داتا گنج بخش، نادرا میگا سنٹر ایجرٹن روڈ، نادرا میگا سنٹر پیکو روڈ
پنجاب کے دیگر شہر: نادرا میگا سنٹر گوجرانوالہ، نادرا سنٹر سیالکوٹ، نادرا میگا سنٹر فیصل آباد، نادرا سنٹر جھنگ، نادرا سنٹر سرگودھا سٹی، نادرا سنٹر ملتان سٹی، نادرا سنٹر ماڈل ٹاؤن بہاولپور، نادرا سنٹر رحیم یار خان
کراچی: نادرا میگا سنٹر ڈی ایچ اے، نادرا میگا سنٹر نارتھ ناظم آباد، نادرا میگا سنٹر سیمنس چورنگی
حیدرآباد: نادرا بگ سنٹر حیدرآباد، نادرا بگ سنٹر ایسٹ
سکھر: نادرا سنٹر سکھر سٹی
کوئٹہ: نادرا سنٹر کوئٹہ، نادرا سنٹر کینٹ
پشاور: نادرا میگا سنٹر رنگ روڈ

متعلقہ خبریں