اہم خبریں

شادی کرنے والی خواتین کےلئے بڑا تحفہ، سونے کا سکہ اور ریشمی ساڑھی دینے کا اعلان

نئی دہلی (اے بی این نیوز)بھارت کی ریاست تمل ناڈو کی حکومت نے اپنے پہلے بجٹ برائے 2026 میں شادی کرنے والی خواتین کے لیے سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی بطور تحفہ دینے کا اعلان کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو کی ڈی ایم کے حکومت کا بجٹ ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر این میری ولسن نے اسمبلی میں پیش کیا، جس میں عوامی فلاح، تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کے لیے متعدد اہم اعلانات کیے گئے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ برادرز گفٹ سکیم کے تحت شادی کرنے والی خواتین کو 8 گرام سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی فراہم کی جائے گی، اس منصوبے کے لیے 812 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے، حکومت نے ریاست بھر میں 10 اولمپک سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کرنے کے لیے 5.50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، اس اقدام کا مقصد اولمپک مقابلوں میں طلائی تمغے حاصل کرنا اور تمل ناڈو کو بین الاقوامی کھیلوں میں نمایاں مقام دلانا ہے۔

اے آئی کے فروغ کے حوالے سے بھی اہم اعلان کیا گیا، وزیر خزانہ کے مطابق حکومت کا ہدف ہے کہ 2031 تک ریاست کے انجینئرنگ کالجوں، پولی ٹیکنک اداروں اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی ٹی آئیز) میں زیر تعلیم 5 لاکھ طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے، تاکہ انہیں جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
مزیدپڑھیں: آج بروز جمعرات 6 اگست موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں