اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آخری تاریخ ،فنڈز فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل رقم فراہمی اور الیکشن کمیشن فنڈز وصولی کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو عدالت میں جمع کرائیں گے ۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل بھی شرکت کریں گے۔















